ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کی واپسی

بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کی واپسی

Sat, 30 Jun 2018 11:08:05    S.O. News Service

بنگلورو،30؍جون(ایس او نیوز) سینئر آئی اے ایس افسر منجوناتھ پرساد جنہیں گزشتہ ماہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے کمشنر کے عہدے سے ہٹادیاگیا تھا ریاستی حکومت نے انہیں دوبارہ بی بی یم پی کا کمشنر مقرر کیا ہے۔ ریاستی افسروں کے ایک بڑے پھیر بدل میں حکومت نے گزشتہ ماہ منجوناتھ پرساد سے بی بی ایم پی کے کمشنر کے عہدے کا چارج لینے والے افسر مہیشور راؤ کا تبادلہ کرکے منجوناتھ پرساد کو دوبارہ بی بی ایم پی کا کمشنر مقرر کیا ہے۔ بی بی ایم پی سے تبادلہ کئے جانے کے بعد انہیں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی۔ گزشتہ مئی میں ان کے تبادلے کے بعد مہیشور راؤ کو بی بی ایم پی کا کمشنر مقرر کیاگیا ہے۔ اب بی بی ایم پی سے مہیشور کا تبادلہ کردیاگیا ہے انہیں محکمہ زراعت کا سکریٹری بنایا گیا ہے اور محکمہ باغبانی اور سری کلچر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


Share: